بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 10 لاکھ ڈوز ویکسین لگا دی گئی

بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 10 لاکھ ڈوز ویکسین لگا دی گئی

بلوچستان کے 33 اضلاع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں 10 لاکھ 2 ہزار 238 ویکسین کی ڈوز لگائی جا چکی ہیں، گزشتہ روز بلوچستان میں 19 ہزار 755 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی، ویکسین صوبے کے 94 سینٹرز میں لگائی جا رہی ہے۔