پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کی چیکنگ کےلیے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی، صوبے میں جدید سہولیات سے آراستہ موبائل ٹیسٹنگ لیب شروع کی جائیگی، موقع پر جرمانہ اور ای چالان دیا جائیگا۔
موبائل ٹیسٹنگ لیب کی مدد سےاشیائے خورونوش میں ملاوٹ اور مضر صحت اجزاء کا موقع پر پتہ چل سکے گا، حکام کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا جائیگا جبکہ ای چالان بھی دیا جاسکے گا۔
کھانے پینے کی اشیاء میں بڑھتی ہوئی ملاوٹ سے شہری بھی عاجز آ چکے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کا مکمل طور پر طور خاتمہ کرنے کےلیے سخت پالیسی اپنائی جائے۔
صوبے میں محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سےملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تو روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں لیکن اسکے مثبت اثرات مرتب نہیں ہو رہے۔