کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مزید 6 مریض داخل، گذشتہ روز بھی ڈینگی کے پندرہ مریض ہسپتال لائے گئے تھے، صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق جناح ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کی لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 64 مریض ہسپتال لائے جا چکے ہیں، ڈاکٹر شاہد رسول کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں ڈینگی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔