پنجاب میں پہلی بار بچوں کو حفاظتی ویکسین کے ٹیکے رات تک لگیں گے

Published On 02 June,2022 06:15 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بچوں کی آسانی کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں پہلی بار حفاظتی ویکسین کے ٹیکے رات تک لگیں گے۔

ڈائریکٹر ای پی آئی کے مطابق پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکے رات 8 بجے تک لگا کریں گے، رات تک لگنے والے حفاظتی ٹیکوں میں نومولود بچوں کی پیدائشی ویکسین، ہیپاٹائٹس اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین بھی شامل ہیں۔

ای پی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ 30 جون تک پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتال ویکسین دوسری شفٹ شروع کر دیں گے، رات 8 بجے تک حفاظتی ٹیکوں سے لاکھوں بچوں کو فائدہ ہوگا، ہسپتالوں کو رات گئے تک حفاظتی ٹیکوں کے لیے سٹاف مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پہلے حفاظتی ٹیکے 1 بجے تک لگتے تھے، شہریوں کو مشکل کا سامنا تھا۔
 

Advertisement