ڈینگی بے قابو، ملک بھر میں اموات اور کیسز میں اضافہ

Published On 30 September,2022 09:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں ڈینگی نے پر پھیلا دئیے، کراچی میں دو افراد دم توڑ گئے، میر پور خاص میں بھی وائرس ایک شخص کی جان لے گیا، سندھ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 تک پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے وار جار ی ہیں، کراچی میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ لاہور میں بھی ایک مریض زندگی کی بازی ہارگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 2، حیدر آباد اور میر پور خاص میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ایک مریض جاں بحق ہو گیا، سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں 401 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں بھی ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا، خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران 342 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
 

Advertisement