برطانیہ: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنےلگا جس کے نتیجے میں 8 بچے دم توڑ چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے بیکٹیریا انفیکشن سے انتقال کرنے والے 8 بچوں میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی بچہ بھی شامل ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹیریا سے متاثرہ مریض شدید بیمار ہو جاتا ہے۔
برطانوی ہیلتھ ایجنسی نے بتایا کہ گروپ اسٹریپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کا انفیکشن شامل ہیں، اس مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے، جس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔