ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بری طرح متاثر

Published On 24 January,2023 12:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگیا، ادویات اور طبی سہولیات دسمبر 2022 میں ساڑھے 13 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2022 میں طبی شعبے میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد تھی، دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15 اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا، طبی آلات کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، دسمبر 2022 میں ڈاکٹروں کی فیس 15 فیصد سے زائد بڑھیں۔

جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ دانتوں سے متعلق علاج 13 اعشاریہ 59 فیصد مہنگا ہوا، میڈیکل ٹیسٹس 16 اعشاریہ 40 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ ہسپتالوں کی فیسیں دسمبر 2022 میں ساڑھے 6 فیصد بڑھ گئیں۔

 

Advertisement