24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 34 کیس رپورٹ، 8مریضوں کی حالت تشویش ناک

24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 34 کیس رپورٹ، 8مریضوں کی حالت تشویش ناک

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 483 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 34 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.37فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس کورونا سے اموات میں 95 فیصد کمی ہوئی : عالمی ادارہ صحت

24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کئے گئے 201 ٹیسٹوں میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 3.48 فیصد رہی۔