عید قربان پر بدپرہیزی : شہر قائد میں ہزاروں افراد ہسپتال پہنچ گئے

Published On 03 July,2023 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عید قربان پر بدپرہیزی کے باعث شہر بھر میں فوڈ پوائزن کی کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات میں کئی ہزار افراد سرکاری و نجی ہسپتال پہنچ گئے ، شہر کے بڑے سرکاری سول اور جناح ہسپتال میں 3 ہزار سے زائد افراد ایمرجنسی میں لائے گئے۔

ہسپتال حکام کے مطابق گوشت کے زائد استعمال اور بسیار خوری کے باعث لوگ بیمار ہوئے ،متاثرہ افراد میں خواتین اور نوجوان لڑکے بھی شامل ، طبی امداد دینے کے بعد متاثرین کو گھر منتقل کردیا گیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گوشت کھانے میں اعتدال پسندی بہت ضروری ہے،قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور مکمل پکا کر استعمال کیا جائے۔