ڈینگی بے قابو ہونے لگا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں مزید 74 افراد متاثر

ڈینگی بے قابو ہونے لگا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں مزید 74 افراد متاثر

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 29، ملتان میں 6، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں 3 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 90 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

علی جان نے مزید کہا کہ شہری ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔