کے پی میں ایڈزکی مفت تشخیص اورعلاج کیلئے 13 مراکز قائم ہیں : صوبائی مشیرصحت

کے پی میں ایڈزکی مفت تشخیص اورعلاج کیلئے 13 مراکز قائم ہیں : صوبائی مشیرصحت

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے، مشیر صحت خیبرپختونخوا  نے کہا کہ صوبہ بھر میں ایڈز سے متاثرہ  1573 خواتین رجسٹرڈ ہیں، ایڈز کے مریضوں کی زیادہ تعداد 1274 پشاور میں ہے، سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد 1107 ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  سال 2022 کے 1025 کی نسبت امسال ایڈز کی مریضوں کی تعداد 898 ہے ۔

مشیر صحت کے پی نے مزید کہا کہ اس سال موجودہ 6 مراکز کے علاوہ 7 نئے تشخیصی مراکز سوات، صوابی،مردان، ایبٹ آباد، پاڑہ چنار، میران شاہ اور باجوڑ میں قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام تشخیصی مراکز میں سکریننگ، تشخیص، مشاورت اور علاج کی خدمات بالکل مفت مہیا کی جاتی ہے ، عوام سے درخواست ہے کہ ان سکریننگ مراکز میں مفت سکریننگ ضرور کروائیں ۔