پنجاب بھر میں ڈینگی کے 35 نئے کیسز رپورٹ

Published On 04 December,2023 11:12 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار چار سو67 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

لاہور میں گزشتہ روز 18 نئے مریض سامنے آئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6620 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز 5 نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2638 مریض رپورٹ ہوئے ، اسی طرح گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1537 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز ملتان اور ساہیوال میں ڈینگی کا ایک ، فیصل آباد میں4، شیخوپورہ میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 20 مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔