لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے کینسر اور بڑھاپے کے درمیان اہم تعلق ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سیل اسٹریس بائیولوجی کے چیئر پرسن اور آنکولوجی کے پروفیسر نے کہا ہے کہ کینسر جیسے مرض سمیت زیادہ تر دائمی اور سنگین امراض کیلئے بڑھتی عمر خطرناک عوامل میں سے ایک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے 60 فیصد افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ یہ مرض 70 فیصد عمر رسیدہ افراد کی اموات کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ادویات سازی اور حفظانِ صحت میں ترقی نے انسانی زندگی میں اضافے کی امید کو مزید تقویت بخشی ہے لیکن بزرگ آبادی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کینسر کی شرح بھی بڑھنے کی پیشگوئی کی جاتی ہے۔