لاہور (ویب ڈیسک)ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا ہے کہ آرتھرائٹس کی دوا ٹائپ1 ذیابیطس کو بڑھنے سے روک سکتی ہے۔
تحقیق میں محققین نے دیکھا کہ بیریسٹنِب نامی (آرتھرائٹس )کی دوا جسم میں انسولین کی پیداوار کو محفوظ کر سکتی ہےاور بیماری کے علاج کے لیے انسولین کی مقدار کی ضرورت کو کم کرسکتی ہے، تحقیق میں محققین نے اپنے کام کو بیماری کو قابو کرنے اور اس کا علاج کرنے میں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔
محققین کے مطابق ٹائپ 1 ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں یہ بنیادی بہتری دوا کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے، ٹائپ 1 ذیا بیطس ایک آٹو امیون بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے لبلبے میں موجود انسولین پیدا کرنے کے خلیوں کو ختم کرتا ہے۔
اس بیماری میں مبتلا افراد کو زندگی کی بقا کے لیے بیرونی انسولین پر انحصار کرنا پڑتا ہے، 2021 کے ایک اندازے کے مطابق دنیا بھرمیں تقریباً 84 لاکھ لوگ ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا ہیں، یہ تعداد 2040 تک 1 کروڑ 74 لاکھ تک بڑھ سکتی ہے۔