پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 28 December,2023 06:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے دوبارہ کورانا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے مطابق محکمہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام ہسپتالوں کو مشتبہ کیسز کی کورانا ٹیسٹنگ شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعے صوبے میں کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے، مراسلہ پنجاب کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔