نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر کے دوران ایک پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلبا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے دوران 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مشیر امور طلبہ اور مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیر خندیکر سابق طلبا کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہو گیا اور پھر وہ ڈائس پر گر گئے۔
سمیر خندیکر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، پروفیسر سمیر خندیکر کے ساتھی اساتذہ کے مطابق پروفیسر سمیر 2019ء سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر سمیر صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے اور گرنے سے پہلے ان کے آخری الفاظ بھی اپنی صحت کا خیال رکھیں تھے۔