لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کر لی۔
ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو اپنا شکار بنا لے تو پورے گھر کے افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔
ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 مریض اس وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچے اور بزرگ اس کا زیادہ شکار ہیں لیکن وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، نیا وائرس کووڈ ہو سکتا ہے، لوگوں کو اپنا کووڈ ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مختلف اقسام کے وائرس موجود ہیں جو شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔