اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 تا 14 جنوری چلے گا ، دوسرا فیز 15 تا 19 جنوری شمالی وزیرستان، بنوں میں چلے گا جبکہ مہم کا تیسرا اور آخری فیز 22 تا 26 جنوری جنوبی کے پی میں چلے گا۔
مہم میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی، قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہونگے۔