سگریٹ نوشی سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا

Published On 21 December,2023 10:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے۔

محققین نے حالیہ مطالعہ کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کے عادی ہوتے ہیں ایک عرصے کے بعد ان کے دماغ کا سائز چھوٹا ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کم حجم کا دماغ کئی طرح کی ذہنی اور علمی صلاحیتوں کو متاثر کرنے جیسے مسائل سے منسلک ہے جیسا کہ ڈیمنشیا اور الزائمر وغیرہ ہیں۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے تاہم دماغ کا جو حصہ ختم ہو چکا ہوتا ہے وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔