ورزش کے دوران کی جانے والے عام غلطیاں کون سی ہیں؟ جانیے

Published On 20 December,2023 11:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین کے مطابق ورزش کے دوران لوگوں سے کچھ عمومی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں جن کا خیال نہ رکھا جائے تو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پہلی غلطی یہ ہے کہ لوگ وارم اپ اور ریسٹ کے اصول کو نظر انداز کرتے ہیں، ورزش سے پہلے جسم کو ہلکی پھلکی ورزش کے ذریعے تیار کرنا ضرروی ہوتا ہے اور ورزش کے بعد جسم کو آرام دینا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

دوسرے نمبر پر غلط جسمانی حرکات سے ورزش کے دوران کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے، تیسرے نمبر پر جسم کی تھکاوٹ یا درد کو نظرانداز کرتے ہوئے قوت برداشت سے زیادہ ورزش کرنا بھی ایک غلطی ہے جسے کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ چوتھی غلطی ورزش شروع کرتے ہی اسے شدت میں لے آنا ہے جبکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ورزش کو درجہ بدرجہ بڑھایا جائے۔

ماہرین نے آخر میں سب سے بڑی اور اہم غلطی کی جانب متوجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ورزش سے جلد نتائج کی امید کرنا آگے چل کر مایوسی کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید برآں ورزش میں صبر ایک اہمیت رکھتا ہے جس سے آپ مؤثر طریقے سے اپنی جسمانی صحت کے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔