لاہور: (ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے یادداشت کو کمزور ہونے سے بچانے والی غذاوں کے نام بیان کردیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے مفید ہوتے ہیں اور یادداشت پرا ن کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ بلیو بیریز، اسٹرابیریز اور رس بیریز سمیت دیگر اقسام کی بیریز کا استعمال بھی یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کدو کے بیج سردیوں میں کھانے میں کافی مزہ دیتے ہیں ساتھ ہی یہ افادیت سے بھرپور بھی ہوتے ہیں،کدو کے بیجوں میں موجود میگنیشیم اور زنک جیسے اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ذہنی نشونما کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
اسی طرح خشک میوہ جات کے فوائد سے سب ہی واقف ہیں اور موسم سرما میں ان کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،خشک میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای سمیت ایسے غذائی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جن سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔