ہیلتھ کارڈ: 40 روز میں بلوچستان کے 8218 مریض مستفید

Published On 14 December,2023 06:34 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر امید محمد خان نے کہا کہ بلوچستان کے مریض ایک روپیہ خرچ کئے بغیر کراچی سمیت ملک بھر کے ہسپتالوں سے علاج کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو جاری کئے 40 دن پورے ہو چکے ہیں، اب تک 8218 مریض ہیلتھ کارڈ سے استفادہ کر چکے ہیں، جن پر 32 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ سے 18 فیصد سرکاری اور 82 فیصد نجی ہسپتالوں میں علاج ہوا، ہیلپ لائن پر کارڈز کے حوالے سے 264 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 166 کو حل کیا گیا۔

ڈاکٹر امید محمد خان نے مزید کہا کہ نادرا تصدیق سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا ہے، نادرا کا عملہ مریض کو بتائے گا کہ کتنا خرچہ علاج پر آیا، تمام مریضوں کا ڈیٹا نادرا کے علاوہ دیگر تین اداروں کے پاس محفوظ ہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہے جہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، بلوچستان کے 40 ہسپتالوں میں کارڈ سے مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں، صوبے کے تمام اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے