پنجاب میں سرکاری ملازمین کے صحت کارڈ پر پریمیم بند کر دیا گیا

Published On 03 October,2023 08:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے صحت کارڈ پر پریمیم بند کر دیا، حکومت اب پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا پریمیم ادا نہیں کرے گی۔

حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پریمیم کی کٹوتی کرے گی، ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ یا ماہانہ پریمیم کٹے گا۔

ملازمین سالانہ 4350 یا ماہانہ 362 روپے کی کٹوتی کروائیں گے، کٹوتی کی رقم اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پریمیم کی مد میں دی جائے گی۔

کٹوتی کروانے والے ملازمین ہی صحت کارڈ کی سہولیات حاصل کر سکیں گے، صوبائی کابینہ نے ملازمین کے پریمیم کٹوتی کی منظوری دے دی۔

Advertisement