کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی میں رجسٹرڈ ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ منظوری محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی، محکمہ ماہی گیری میں رجسٹرڈ ماہی گیروں کی تعداد 89886 ہے۔
پہلے مرحلے میں گوادر اور دوسرے مرحلے میں ضلع لسبیلہ اور حب کے ماہی گیروں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہوگا، ہیلتھ کارڈ کی منظوری سے ساحلی پٹی سے وابستہ ماہی گیروں کے طبی مسائل و مشکلات کا ازالہ ممکن ہو گا۔