فیملی پلاننگ کے حوالے سے ورلڈ بنک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں: یاسمین راشد

Published On 25 March,2022 07:17 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے ورلڈ بنک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عالمی بنک کے زیر اہتمام پنجاب فیملی پلاننگ کے عنوان پر اہم آگاہی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، دیگر سٹیک ہولڈرز میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور پی این ڈی بھی شامل ہیں۔

کانفرنس کا مقصد فیملی پلاننگ سیکٹر کے گیپ اینالیسز کے بعد پالیسی میں ترمیم کرنا تھا، عالمی بنک کی جانب سے پریکٹس مینجر گیل رجسٹرڈسن،سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ مانو بتھاری و دیگر افسران کی بھی شرکت۔

پاکستان میں فیملی پلاننگ سے متعلق تمام منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے مختلف انڈیکیٹرز پر بات چیت کی گئی جبکہ کانفرنس کے دوران پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے ورلڈ بنک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ہمارا بنیادی مقصد کوالٹی فیملی پلاننگ کی سروسز فراہم کرنا ہے، پنجاب بھر میں مانع حمل ادویات کے استعمال سے فیملی پلاننگ کا مشن کامیاب بنایا جا سکتا ہے، ہم مانع حمل ادویات کی ڈیمانڈ اور سپلائی کو توازن میں لانے کیلئے ہر طرح کی کاوشیں کر رہے ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خصوصی تربیت کی جارہی ہے، ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ اور آگاہی سے اس کام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے، آج آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سب سٹیک ہولڈرز کیلئے اہم دن ہے۔
 

Advertisement