ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 153 ملین ڈالر اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی

Published On 14 May,2021 03:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلان کردہ پراجیکٹ پی آر ای پی میں توسیع کرتے ہوئے 153 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے پی آر ای پی پراجیکٹ اپریل 2020 میں منظور کیا تھا، یہ سپورٹ پاکستان میں ویکسین مہم کے لیے فراہم کی جائیگی اور اضافی فنڈز کی فراہمی حکومت پاکستان کی درخواست پر کی جا رہی ہے۔

حکومت نے ویکسین کی خریداری اور عوام کو موثر اور محفوظ طریقے سے ویکسین لگانے کے لیے ورلڈ بینک سے معاونت طلب کی تھی۔ ورلڈ بینک کی معاونت پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط بناتے ہوئے ویکسین کی مہم کے لیے صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔

کورونا کی تیسری وباء میں صحت عامہ کی بحران اور ویکیسن مہم کے لیے بھی ورلڈ بینک پختہ عزم کی ساتھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ورلڈ بینک پاکستان کے لیے اس خصوصی پراجیکٹ کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کو بھی ویکیسن کی خریداری اور ویکسین لگانے کی مہم کے لیے 768.5 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کررہا ہے۔
 

Advertisement