لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے کہا ہے کورونا وائرس کی وبا عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، معاشی اثرات ایک دہائی تک رہیں گے۔
عالمی بینک کے صدرنے خبردار کیا ہے کہ کروڑوں افراد اس عالمی وبا کے نتیجے میں اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ کم از کم چھ کروڑ افراد صرف ایک اعشاریہ دو ڈالرز یومیہ پر گزارا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شدید غربت کا مطلب ایک اعشاریہ نو ڈالر فی کس یومیہ پر گزارا کرنا ہے۔