کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان

Published On 05 April,2022 10:41 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر کے تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت احسان شاہ، سیکرٹری صحت اور ینگ ڈاکٹرز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر چیئرمین ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ 9 فروری کو حکومت سے مذکرات میں وزیر صحت کو تمام معاملات بتائے تھے، رمضان کے احترام میں تمام سروسز بحال کر رہے ہیں، مطالبات پر عملدرآمد کا تاحال نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا۔

وزیر صحت نے کہا کہ تمام معاملات میرے آنے سے قبل سے چل رہے تھے، ڈاکٹرز کے مطالبات میں الاؤنس اور دیگر ذاتی مطالبات بھی تھے، ڈاکٹرز نے الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات واپس لے لیے ہیں، ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں سہولیات اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی بات کی۔

احسان شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سے وعدہ کیا کہ جو بات ہوئی اس پر عمل کی ذمہ داری میری ہے، آسامیوں پر بھرتی، پیرا میڈیکس کے الاؤنس اور معطل فنڈز جاری ہونگے، کل سے اگر کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ آیا تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔
 

Advertisement