پشاور:(دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا کی پناہ گاہوں کی بندش اور قومی صحت سہولت پروگرام بند کرنے کی خبروں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ کا کہنا تھا کہ پورے خیبرپختونخوا میں سارے پناہ گاہ فعال ہے، حکومت کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا جس کے تحت پناہ گاہ کو بند کریں۔
جنید طورو نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں جس پناہ گاہ کو دکھایا گیا ہے اس کو اپنے وقت کے مطابق بند کیا جاتا ہے، وفاقی، صوبائی حکومت سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جس پر پناہ گاہ بند کریں۔
دوسری جانب منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھر میں صحت سہولت پروگرام کے تحت تمام ہسپتالوں میں معاہدے کے مطابق علاج کی سہولیات کی مفت فراہمی جاری ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، کسی بھی پریشانی کی صورت میں براہ کرم ٹول فری ہیلپ لائن 080009009 پر کال کریں۔
پاکستان بھر میں صحت سہولت پروگرام کے تحت تمام اسپتالو ں میں معاہدے کے مطابق علاج کی سہولیات کی مفت فراہمی جاری ہے
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) April 13, 2022
اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں،کسی بھی پریشانی کی صورت میں براہ کرم ٹول فری ہیلپ لائن 080009009 پر کال کریں pic.twitter.com/veCuM3W9ia
ایک اور ٹویٹ میں فہرست جاری کی گیا اور لکھا گیا کہ درج ذیل فہرست میں شامل ہسپتال صحت سہولت کارڈ کی خدمات فراہم کرتے رہیں گے، اگر آپ کو کوئی چیلنج درپیش ہے تو براہ کرم ہماری ہیلپ لائن پر کال کریں یا مدد کے لیے ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ ڈیسک سے رابطہ کریں۔
درج ذیل فہرست میں شامل ہسپتال صحت سہولت کارڈ کی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ اگر آپ کو کوئی چیلنج درپیش ہے تو براہ کرم ہماری ہیلپ لائن 080009009 پر کال کریں یا مدد کے لیے ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ ڈیسک سے رابطہ کریں۔
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) April 13, 2022