لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین نے وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی مقدار گرنے سے جسمانی افعال شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 12 جانوروں سے حاصل ہونے والی مصنوعات سے ملتا ہے جن میں گوشت، مچھلی اور ڈیری پروڈکٹس سر فہرست ہیں، یہ وٹامن نئے ڈی این اے اور سرخ خلیات بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
انسان کا جسم متعدد افعال انجام دینے اور اعصابی نظام کی صحت کیلئے وٹامن بی 12 اور فولیٹ پر انحصار کرتا ہے، اس وٹامن کی مقدار اگر ناکافی ہوجائے تو کچھ جسمانی افعال شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر جسم میں شدید تھکاوٹ، پٹھوں کی کمزوری، منہ میں چھالے پڑ جائیں یا بینائی کے مسائل کا سامنے کرنا پڑے تو یہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات ہیں۔