سندھ میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی موجودگی کے اعداد و شمار جاری

Published On 19 December,2023 09:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت سندھ نے کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی ہسپتالوں اور مارکیٹ میں موجودگی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں 2955انسولین کے وائلز، 84252 اے آر وی کے وائلز، اینٹی ہائپر ٹینسو ڈرگز کی تعداد 2003967 موجود ہے، اوپن مارکیٹ میں اینٹی ہائپرٹینسو ڈرگز کے 187138 پیک، اے آر وی وائلز20700 اور انسولین کے 23486 وائلز موجود ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق محکمہ صحت کے 1411 صحت سہولت مراکز ہیں، 1411صحت سہولت مراکزمیں257اے آر وی جبکہ 257 اے ایس وی سینٹرز ہیں، 257 سینٹرز پر 11428 اے آر وی جبکہ 15984 اے ایس وی موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق انڈس ہسپتال کے ایک مرکز پر136 اے آر وی جبکہ 228 اے ایس وی موجود ہیں، مرف (MERF) کے 8 مراکز پر 941 اے آر وی جبکہ 594 اے ایس وی موجود ہیں، پی پی ایچ آئی کے 1308 مراکز کے 135 اے آر وی سینٹرز پر33566 اے آر وی جبکہ 306 اے ایس وی سینٹرز پر3522 اےایس وی میسر ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگران وزیرصحت نےاعداد و شمارمیں فرق پر ڈی ایچ اوز اور ہسپتال سربراہان کیخلاف واضح کارروائی کی ہدایت کی ہے۔