ماہرین نے معمولی ورزش کو کولیسٹرول میں کمی کیلئے مفید قرار دے دیا

Published On 18 December,2023 09:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی لاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بچپن میں سستی اور کاہلی بڑی عمر تک کولیسٹرول کی مقدار میں2 تہائی اضافہ کر سکتی ہے جو قلبی مسائل اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتی ہے،بچپن میں کولیسٹرول کی بلند سطح کو بعد کی زندگی میں قلبی مرض سے ہونے والی قبل از وقت موت کے ابتدائی اشاروں سے جوڑا جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمولی سی جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا گھر کے کام کرنا ان خطرات کو یکسر ختم کر سکتی ہیں ،تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا اقسام کی سرگرمیاں معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ہلکی جسمانی سرگرمیوں کی صحت کے حوالے سے اہمیت کو واضح کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ یہ سرگرمیاں ابتدائی زندگی میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے اور ڈسلیپیڈیمیا سے بچانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔