کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ری کنڈکٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران دیگر طلبہ نے بھی درخواستیں جمع کرائیں، حکومت سندھ کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔
چیف جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا، عدالت نے ایم ڈی کیٹ کیس میں حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 دسمبرتک ملتوی کر دی۔