سندھ: مختلف حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق

Published On 19 December,2023 10:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دو مختلف ٹریفک حادثات میں 19 سالہ نوجوان اور ایک موٹر سوار شخص جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر شاہ پل پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص موٹر سائیکل کی پیچھے والی سیٹ پر بیٹھا تھا جبکہ ڈرائیور حادثے میں زخمی ہو گیا، متوفی کی نوید اور زخمی کی شہباز کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

دوسرا حادثہ اوباڑو قومی شاہراہ پر پیش آیا جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والا 19 سالہ نوجوان روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت فرحان علی ولد قربان علی چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے جو مسلم کالونی اوباڑو کا رہائشی تھا، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔