پاکستان استحکام پارٹی سندھ میں میدان میں اتر آئی، خواتین کی مخصوص نشست پر فارم وصول

Published On 20 December,2023 04:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی بھی سندھ میں میدان میں اتر آئی، خواتین کی مخصوص نشست پر نامزدگی فارم وصول کرلئے۔

فارم وصول کرنے والی خواتین میں سیما شیخ اور شازیہ میمن شامل ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سندھ سیما شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست کے لئے فارم حاصل کئے ہیں، ہماری پارٹی نئی ہے لیکن ویژن اچھا ہے۔

سیما شیخ نے کہا کہ استحکامِ پارٹی کو موقع ملنا چاہئے، ہماری کوشش ہے ہم الیکشن جیتیں، آگے اللہ کی مرضی ہے۔