آئندہ عام انتخابات: کاغذات نامزدگی وصول و جمع کرانے کا سلسلہ شروع

Published On 20 December,2023 10:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔

امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔