ضم قبائلی اضلاع میں الیکشن سے قبل افسران کے تبادلے

Published On 19 December,2023 08:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ضم قبائلی اضلاع میں الیکشن سے قبل متعدد افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

الیکشن سے قبل گریڈ 17 کے 16 افسران کو تبدیل کیا گیا، 6 افسران کو اسسٹنٹ کمشنر اور 6 افسران کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایک افسراسسٹنٹ ڈائریکٹرایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، ایک افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے جبکہ 2 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔