اسلام آباد: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر نے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اسلام آباد میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مشاورتی کنونشن کا انعقاد ہوا، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے استحکام پاکستان پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کنونشن کی صدارت کی، متعدد اضلاع سے چیئرمین ڈسٹرکٹ، چیئرمین ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلرز اور لوکل کونسلرز کی بڑی تعداد بھی کنونشن میں شریک ہوئی۔
رکن قانون ساز اسمبلی علی شان سونی، حریت رہنما ڈاکٹر مجاہد، سابق چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ارشد نیازی، افتخار رشید، امتیاز شاہین، فہیم فاروق، عامر نعیم اور دیگر بھی کنونشن میں شریک ہوئے، آئی پی پی آزاد کشمیر میں راولاکوٹ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ارشد نیازی کی قیادت میں آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
ارشد نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سردار تنویر الیاس کے اشارے کے منتظر ہیں، آزاد کشمیر کی حکومت نے ریاست کے اندر انارکی پھیلا رکھی ہے، ریاست میں افراتفری کا عالم ہے، لوگ مسیحا کے منتظر ہیں۔