پشاور: (دنیا نیوز) اے این پی مذاکراتی کمیٹی کی پی پی رہنماؤں کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوئی۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کوئی نئی بات نہیں، بدھ کو پی پی کا وفد باچا خان مرکز آئے گا، پی پی پی، جے یو آئی ف اور اے این پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
ہدایت اللہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی کارکردگی میں سب برا بھی نہیں تھا کچھ اچھے کام بھی ہوئے، اپنی سیاست قربان کرکے ملک کو بچایا۔