کوئٹہ: (دنیا نیوز) عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں دنگل شروع ہوگیا، بلوچستان عوامی پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی رہنماؤں نے پارٹی سے ٹکٹ مانگ لئے، بلوچستان میں بی اے پی کی ٹکٹ پر ایک ہی حلقے سے کئی امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہاں، پارٹی رہنماؤں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے لابنگ شروع کر دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی قیادت نے اختلافات پر جلد ہنگامی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا، بی اے پی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعلیٰ قیادت بھی تقسیم ہوگئی، اعلیٰ قیادت اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے لئے ضد پر اڑ گئی۔