کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کے امیدواروں کا انتخاب حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
ترجمان ایم کیوایم کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں حتمی انٹرویوز کیلئے امیدواروں کو طلب کیا گیا، سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں اور ہمدردوں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا، انٹرویوز جنرل نشستوں، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدواروں کے حتمی انٹرویو سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کر رہا ہے، حتمی مراحل کے انٹرویو کے بعد ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرے گی۔