لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بار نے بھی ملک میں بروقت انتخابات یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور بار کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں موقع فراہم کئے جائیں، ملک میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنا کر کسی بھی بحران یا غیر یقینی صورتحال سے بچا جاسکتا ہے۔
لاہور بار نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کو منصفانہ صاف اور غیر جانبدار انداز میں الیکشن کروایا جائے، چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی دیگر تضادات کی افواہوں کے ذریعے عام انتخابات کے التواء کی خبریں ملک کے خلاف سنگین سازش ہیں۔