ن لیگ کے قائد نوازشریف کا مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان

Published On 20 December,2023 04:35 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ میں کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے 15 امیدوار نے کاغذات حاصل کر لئے، سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

این اے 14 سے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سمیت 20 امیدواروں نے کاغذات حاصل کر لے، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر شجاع سالم خان نے بھی این اے 14 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔