پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا بار کونسل نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
بار کونسل کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی سیٹوں میں کمی افسوسناک ہے، الیکشن شیڈول کے باوجود بھی تقرریاں و تبادلے جاری ہیں، تقرریاں و تبادلوں سے دھاندلی کا اظہار ہوتا ہے، صوبے میں مخصوص سیاسی جماعتوں کو نوازنا جانبداری کا ثبوت ہے۔
بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری پوری کرے۔