نیویارک : (ویب ڈیسک ) دنیابھر میں ایک بار پھر کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکا میں کورونا وائرس کی جے این ون قسم تیزی سے پھیلنے لگی ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق کورونا کا یہ ویرینٹ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے کمزور لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں بھی اس ویرینٹ کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوانے، ماسک پہننے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر کاربند رہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ شخص سے کسی بھی طرح رابطے میں آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ بھی کروایا جائے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔