میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے: شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میرٹ میں سرفہرست

Published On 11 January,2024 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے میرٹ لسٹ میں شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ رہا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی پہلی سلیکشن لسٹ کے مطابق میڈیسن اور ڈینٹسٹری دونوں میں شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور اعلیٰ ترین میرٹ کے ساتھ سرفہرست رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا بی ڈی ایس پروگرام میں داخلے کے لیے میرٹ 81.4500 ہے جبکہ ایم بی بی ایس کے لیے میرٹ 89.3136 ہے۔

شریف ٹرسٹ کے چیئرمین نواز شریف کی سرپرستی میں شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایک بہترین طبی درس گاہ ہے جو صحت کی دیکھ بھال کی تعلیم میں روشن دماغوں کی پرورش کے لیے پُرعزم ہے۔