لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد آئین کی من پسند تشریح کے ذریعے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی گھناؤنی سازش مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اپنے بھائی اور قائد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ قائد نواز شریف کے انتخابات میں حصہ لینے اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے پختہ عزم کی راہ میں اب کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر بھرپور انداز میں نواز شریف کی انتخابی مہم چلائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے شروع ہو گا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2024