اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ آج قائد نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے تاحیات نااہلی کا عدالتی ناانصافی کا سیاہ باب آخر کار ختم ہوا۔
مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی من چاہی تشریح کے ذریعے پاکستان اور عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بین الاقوامی رسوائی کی دلدل میں دھکیلنے والے سیاہ کردار آج عدالت، عوام اور وقت کے کٹہرے میں مجرم قرار پائے ہیں جنہوں نے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر پچیس کروڑ عوام اور ترقی کرتے پاکستان کی بنیادیں تک ہلا ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کو ’صادق اور امین‘ کا جعلی سرٹیفکیٹ دینے کے لئے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کی سازش کی گئی، آج یہ کہنا بجا ہے کہ و تعزمن تشاء و تزل من تشاء۔
مریم اورنگزیب نے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ قائد نوازشریف اور عوام کو مبارک ہو۔