کوئٹہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے زیراہتمام انتخابی مہم کے آغاز پر ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ نے کی، ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی، کارکنوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ’شیر آیا شیر آیا‘ کی نعرے بازی کرتے رہے، ریلی پارٹی کے مرکزی دفتر سے شروع ہوکر منان چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پارٹی کارکن 8 فروری کو شیر کو ووٹ دینے کے لئے رابطے تیز کردیں۔