پنجاب : اوکاڑہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published On 24 February,2024 11:01 am

اوکاڑہ: (دنیانیوز) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا آغاز کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول ستلج میں بچے کو پولیو قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے کہا کہ ضلع بھر میں 6 لاکھ 52ہزار 255 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔